یوم پاکستان اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

پیر 20 مارچ 2017 21:56

یوم پاکستان اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
رحیم یارخان۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) یوم پاکستان اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کل 22مارچ کو عباسیہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یارخان میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس کے فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سقراط امان ہونگے جوکامیاب کھلاڈیو ںمیں انعامات تقسیم کریں گے جبکہ اس موقع پر سرپرست اعلی ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رحیم یارخان چوہدری ظہوراحمد گجر بھی موجود ہونگے۔

صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رحیم یارخان چوہدری عبدالغفار کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں میں 4،چار کھلاڈی پنجاب کی سطح کے شرکت کریں گے،ٹورنامنٹ ایک روزہ ہوگا ،پہلا میچ دن 2بجے،دوسرا3اور فائنل میچ شام4بجے کھیلاجائے گا،ٹورنامنٹ کا انعقاد یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔