ملک کے تین ایئرپورٹس کی نجکاری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

تینوں ایئرپورٹس کی آمدن تسلی بخش ،کمیشن حاصل کرنے کیلئے نجکاری غیر قانونی اقدام ہے‘ درخواست گزار

پیر 20 مارچ 2017 22:12

ملک کے تین ایئرپورٹس کی نجکاری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ملک کے تین ایئرپورٹس کی نجکاری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری محمود اختر نقوی کی طرف سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے نام پر اربوں ڈالر کے قومی اثاثے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور ب ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کی بھی نجکاری کے لئے وفاقی کابینہ اورقومی اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے تینوں ایئرپورٹس کی آمدن تسلی بخش ہے جبکہ نجکاری کے نام پر کمیشن حاصل کرنے کے لئے ایئرپورٹس کی نجکاری حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے۔ حکومت کے پاس تینوں ایئرپورٹس کی نجکاری کاکوئی قانونی جواز موجود نہیںلہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ایئرپورٹس کی نجکاری روکنے کا حکم دے ۔