اسلام آباد پولیس سی آئی اے سٹاف کی کارروائی

ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ،مزاحمت پر قتل کردینے کی وارداتوں میں ملوث خطرناک افغانی گینگ کا سرغنہ گرفتار ،قبضہ سے 30بور پسٹل برآمد

پیر 20 مارچ 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) اسلام آباد پولیس سی آئی اے سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ،سرقہ بالجبر اور مزاحمت ہونے پر قتل کردینے کی وارداتوں میں ملوث ایک انتہائی خطرناک اور منظم افغانی گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم غلام صادق عرف غلام خان عرف غلاما گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ 30بور پسٹل معہ 05روند برآمدکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد کے مختلف ایریاز میںڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث افغانی گینگ کی گرفتاری کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی اورایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون نے سب انسپکٹر طارق رئوف، اے ایس آئیز ذوالفقار علی،فاخر مقبول معہ کنسٹیبلان غلام مصطفی ،شیر خان، سکندراورسمیع اللہ پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیتی ،سرقہ بالجبر اور مزاحمت ہونے پر قتل کردینے کی وارداتوں میں ملوث ایک انتہائی خطرناک اور منظم افغانی گینگ کے سرغنہ اشتہاری مجرم غلام صادق عرف غلام خان عرف غلاما ولد آئین خان قوم شاہ زمان خیل ساکن دامان سوکئی بازار جلال آباد افغانستان حال کچی آبادی سیکٹرI-9/1اسلام آبادکو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ 30بور پسٹل معہ 05روند برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا،مورخہ27.04.13کو آئی ٹین مرکز پارک میں مسمی ثاقب رحمان اور عاقب بیٹھے تھے کہ اسی ملزم نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ ان سے پرس وغیرہ چھینا مزاحمت ہونے پر ثاقب رحمان کو گولی ماردی جس سے وہ بعد ازاں جاں بحق ہوگیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر180مورخہ28.04.13بجرم302/392/34ت پ تھانہ سبزی منڈی درج رجسٹر ہوا۔

مو رخہ10.06.13 آئی ٹین مرکز میں مسمیان کامران،وقاص اور حسیب شاہ کیساتھ ملزم نے اپنے ساتھیوں فرحان وغیرہ سمیت لڑائی جھگڑا کیا جس میں کامران جاں بحق ہوگیا جبکہ حسیب شاہ اور وقاص شدید زخمی ہوئے سید حسیب شاہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر276مورخہ10.06.13بجرم302/3243/337-D/337H-ii/148/149ت پ تھانہ سبزیمنڈی درج رجسٹر ہوا،۳۔مورخہ02.08.13کو مدعی مقدمہ سید شہاب الدین ساکنI-9/1اسلام آباداپنے دوست طلحہ کے ساتھ منگل بازار سیکٹرI-9/1میں شیڈ کے نیچے بیٹھے تھے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کرنے کی کوشش کی مزاحمت ہونے پرفائرنگ کرکے مدعی مقدمہ کو شدید زخمی کردیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر348/13 تھانہ I-Aمیں درج رجسٹر ہوا،مورخہ29.09.13کوساتھی ملزمان کے ہمراہ نے 9thایونیو روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار مسمی محمد امین سے موبائل فون اور پرس چھینا تھا جس کی نسبت مقدمہ نمبر451/13 تھانہ I-Aدرج رجسٹر ہوا،مورخہ22.09.13 کٹاریاں پل نزدI-9/1اسلام آباد مسمی شمس طفیل سے ہنڈا125موٹر سائیکل اور نقدی مبلغ79ہزار روپے چھینے جس کی نسبت مقدمہ نمبر557/13 تھانہI-Aدرج رجسٹر ہوا،مورخہ22.09.13کو 9thایونیو روڈ پر مسمی حارث سلیم سے ہیرو موٹرسائیکل نمبرRIL.9813،لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھینا جس کی نسبت مقدمہ نمبر558/13 تھانہ I-Aدرج رجسٹر ہوا،مورخہ02.10.13کو سیکٹرH-8/1سروس روڈ پر ساجد رضا سے ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھینا جس کی نسبت مقدمہ نمبر466/13تھانہ I-Aدرج رجسٹر ہوا,مورخہ04.10.13کو کٹاریاں پل مسمی شوکت علی سے اپنے ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر ہنڈا125موٹر سائیکل چھین لیا اور مدعی پر فائرنگ بھی کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر 481/13 تھانہI-Aمیں درج رجسٹر ہوا،مورخہ16.10.13کو سیکٹرI-8/4پر مسمی عمران مقصود سے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھیوں سمیت موٹر سائیکل ہنڈ ا125،نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیں جس کی نسبت مقدمہ نمبر508/13 تھانہI-Aدرج رجسٹر ہوا،مورخہ30.10.13کو9thایونیو روڈ پر4/5لوگوں سے لیپ ٹاپ،موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھینی تھی جس کی نسبت مقدمہ نمبر540/13 تھانہ I-Aدرج رجسٹر ہوا، مورخہ18.11.12کو سیکٹرG-8/1سے ہیرو موٹر سائیکلICT-BP.515اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کیا جس پر سید شرافت حسین بخاری سکنہ مکان نمبر475گلی نمبر75سیکٹر4-8/1اسلام آباد کی درخواست پر مقدمہ نمبر443/12 تھانہI-Aدرج رجسٹر ہوا۲۱۔

ملزم مندرجہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور معہ05روند ہونے پر الگ مقدمہ نمبر92مورخہ 19.03.17 بجرمAO 13/20/65تھانہ I-Aمیں درج رجسٹر ہوا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد نے سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکردگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :