سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے تحت چلنے والے تمام پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

چیف سیکرٹری بتائیں فارن فنڈنگ کیوں آرہی ہی یہ قرضہ ہے یا مہربانی ہورہی ہے،جسٹس گلزار احمد خان کے ریمارکس

پیر 20 مارچ 2017 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کے تحت چلنے والے تمام پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ہے ۔پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت کے تحت محکمہ تعلیم اور محکمہ بہبود آبادی کے پروجیکٹس کے ملازمین کی مستقلی کیس کی سماعت کی گئی۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ چیف سیکرٹری بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیوں آرہی ہی یہ قرضہ ہے یا مہربانی ہورہی ہے۔

۔ متوازی حکومت نہیں چل سکتی تمام پروجیکٹ ختم کرنے کے محکموں میں ضم کرنے کاحکم دیں گے۔محکموں کو نظرانداز کرکے ایک شخص کو پراجیکٹ ڈائرکٹر بناکر نوازا جاتا ہے۔006 سے بیرون امداد پر پروجیکٹ چل رہے ہیں جن کا کچھ حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ جو کام محکموں کے کرنے کا ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ذریعہ کروایاجاتا ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ پروجیکٹ ملازمین رکھے جاتے ہیں اور نکالے جاتے ہیں۔

۔اربوں روپے کھائے جارہے ہیں۔سپریم کورٹ نے بتایا جائے کہ دوران مدت پروجیکٹس سے کیا حاصل ہوااور پروجیکٹ کیوں بنایا گیا بتایا جائے ان پروجیکٹس کیلئے کتنی لوکل اور فارن فنڈنگ کی گئی۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے تحت چلنے والے تمام پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :