پاکستانی انجنیئر ایاز حسین جمالی جنوبی سوڈان سے اغوا کیا گیا ہے، نفیس زکریا

ایاز جمالی کی رہائی کیلئے پاکستان کا سفارتکانہ اتھوپیا سے کوششیں کر رہا ہے،جنوبی سوڈان کی حکومت سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ ان کی جلد رہائی عمل میں آئی گی، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 20 مارچ 2017 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) پاکستانی انجنیئر ایاز حسین جمالی جنوبی سوڈان سے اغوا کیا گیا ہے، جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ایاز جمالی کی رہائی کیلئے پاکستان کا سفارتکانہ اتھوپیا سے کوششیں کر رہا ہے اور جنوبی سوڈان کی حکومت سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ ان کی جلد رہائی عمل میں آئی گی، بدین سے تعلق رکھنے والے انجنیئر ایاز حسین جمالی کے بھائی الطاف حسین نے آن لائن کو بتایا کہ ان کے بھائی کو جنوبی سوڈان کے صوبہ کے علاقہ بلوچ اپرنائیل سے اتوار کے روز پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 11:30 کے قریب اغوا کیا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کا بھائی جنوبی سوڈان میں ڈی پی او سی کمپنی میں انجنیئر کی حیثیت میں کام کر رہے تھے اور ان کی بھرتی لاہور کی کمپنی انجنیئرنگ کینیٹک لمیٹیڈ کے ذریعے سے ہوئی تھی، الطاف جمالی نے مزید بتایا کہ ان کے اغوا ہونے والے بھائی کے علاوہ دوسرا بھائی بابر حسین اس ہی کمپنی میں جنوبی سوڈان کے شہر گھمری میں کام کرتے ہیں اور دونوں کی جانب سے سیکیورٹی کے مسائل کے بنا پر اس کمپنی سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کے کام کے آخری ایام تھے، انہوں نے بتایا کہ 26سالہ ایاز جمالی کی13اپریل کو شادی رکھی گئی ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کی فوری رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے انسانی حقوق کی تنطیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کے مسئلہ کو انسانی بنیادوں پر اٹھایا جائے، آن لائن کے رابطے کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایاز جمالی کے مسئلے پر بتایا کہ پاکستان کے جنوبی سوڈان کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں اور پاکستان کا ادیس آبابا، اتھوپیا میں سفارتکانہ کی جانب سے جنوبی سوڈان کی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، ترجمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستانی شہری ایاز جمالی کو جلد سے جلد رہا کرایا جائے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :