پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23مارچ کی پریڈکانیاپروموجاری کردیا

نئے پرومومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،نیول چیف اور ایئرچیف کے خصوصی پیغامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 19:48

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23مارچ کی پریڈکانیاپروموجاری کردیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئرچیف سہیل مارشل کاخصوصی پیغام بھی شامل کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 23مارچ کی پریڈکے نئے پرومومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات کاپیغام سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے تھے،ہیں اور رہیں گے۔جبکہ نیول چیف کاخصوصی پیغام ”مادروطن کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کابھرپورمقابلہ کرینگے۔اسی طرح ایئرچیف کاپیغام ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ایک ایک لمحہ،ہم قوم کی امیدوں پرہمیشہ پورااترینگے،شامل کیاگیاہے۔