ایس ایس پی آپریشن پشاور کی جانب سے بہترین کارکردگی پر تھانہ ریگی کے محرر کو نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ

پیر 20 مارچ 2017 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ایس ایس پی آپریشن پشاور نے بہترین کارکردگی پر تھانہ ریگی کے محرر کو نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بروز پیر کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشن نے تھانہ ریگی کے محرر کیڈٹ قمر کو بہترین کارکردگی اور تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہیگا اور بہترین کارکردگی دیکھانے والوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا جائیگا جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :