ملتان ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

پیر 20 مارچ 2017 23:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ ڈاکو شہری کا موبائل فون اور پیسے لے کر رفو چکر ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ سیتل ماڑی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عرفان نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی۔ جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو نوجوان سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :