عالمی اسلامی تحریکوں کو اسلام دشمن قوتوں کے اسلام کے خلاف پراپیگنڈے کا موثر جواب دینے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ،جب تک اسلامی ممالک کے حکمران متحد ہو کر اس طرف توجہ نہیں دیں گے ، امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، اسلامی تحریکوں کو جمہوری اور پارلیمانی نظام کے ذریعے آگے بڑھنا اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مکہ مکرمہ میں اسلامی سکالرز سے ملاقات میں گفتگو
پیر 20 مارچ 2017 23:17
(جاری ہے)
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر بھی موجود تھے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہاہے اورمسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے ۔ کشمیر ، فلسطین اور برما میں مسلمانوں کی اجتماعی نسل کشی جاری ہے ۔ ان مقبوضہ مسلم علاقوں میں مساجد و مدارس اور مسلم آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ معصوم بچوں ، خواتین اور ضعیف و ناتواں بزرگوں کا بھی کوئی لحاظ نہیں کیا جارہا۔ بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کی قیادت کو پھانسیوں پر لٹکایا جارہاہے اور ہزاروں بے گناہ کارکنان جن میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین بھی ہیں ، انہیں جیلوں میں بند کر رکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ان سلگتے مسائل کے حل کے حوالے سے عالم اسلام خصوصاً عالمی اسلامی تحریکیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کریں گی یہ مسائل حل نہیں ہوں گے اور معصوم مسلمانوں کا قتل عام جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی ان کا فرض منصبی یاد دلانے کی ضرورت ہے لیکن یہ تبھی ممکن ہو سکتاہے جب اسلامی ممالک کے عوام کی بہت بڑی اکثریت ان اسلامی تحریکوں کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.