چیلنج کرتا ہوںپنجاب میں تمام میگاپروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں،رانا ثنا اللہ

اگر کسی کے پاس کرپشن کی کوئی کہانی ہے تو وہ درخواست نیب کو دے سکتا ہے ،صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 23:47

چیلنج کرتا ہوںپنجاب میں تمام میگاپروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں،رانا ثنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کی غضب کہانیاں ہوگی تو نیب انکوائری کرے گا میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں تمام میگاپروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں اگر کسی کے پاس کرپشن کی کوئی کہانی ہے تو وہ درخواست نیب کو دے سکتا ہے نیب وہی انکوائری کرے گا جہاں کرپشن ہوگی گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیب پنجاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو گرفتار نہیں کیاتھا بلکہ چیک کیاتھا آج وہ اسلا آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

ہائیکورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو چیئرمین نیب کے خلاف اعتراض نہیں کرنا چاہیے ان کی تعیناتی وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے درمیان اتفاق رائے عمل میں آئی انہوںنے کہا کہ نیب ایک آئینی طور پر خود مختار ادارہ ہے پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں جتنی گھٹیاں انداز میں کرپشن کی گئی وہ سب کے سامنے ہے ان کا رویہ اداروں کو آپس میں لڑنے کا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نیب کو سرکاری فنڈز میں خورد برد کرنے کی تحقیقات کا اختیار ہے نیب نجی لین دین پر تحقیقات نہیں کرسکتی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے حوالے سے کیسٹ سرکاری کرپشن سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ نجی معاملہ ہے۔(اے ملک)