غریب عوام مہنگائی،گیس وبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،اووربلنگ کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، فرخ جاوید مون

پیر 20 مارچ 2017 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے بھوکے شیرنے آٹا، بجلی،گیس کھانے کے بعد اب ملک کے ایئرپورٹس،ریلوے اسٹیشن ،موٹرویزاورسرکاری عمارتوں کوگروی رکھنا اورانہیںبیچنا شروع کردیا ہے اورقرض پہ قرض لیکراورمیگا منصوبوں میں ڈاکے مارکرنااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے ایک طرف قومی ادارے تباہ کیے جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی اپنی فیکڑیاں ،اسٹیل ملیں بے پناہ ترقی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی،گیس وبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،اووربلنگ کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ کرپٹ حکمران اپنی تجوریاں بھرکرلندن،دبئی میں جائیدادیں خریدرہے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ان کا کام صرف اورصرف اقتدارمیں آکرمال بناناہے، کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورکمیشن کا سارا بوجھ عوام پرمختلف ٹیکسوںکی شکل میں ڈال کر عوام کا کچومرنکالا جارہا ہے اوران کا سانس لینا مشکل کردیا ہے۔