لاڑکانہ پولیس نے اہلکاروں کے قتل ،چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب پانچ روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 20 مارچ 2017 21:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروایاں کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان سمیت چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب پانچ روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ولید پولیس نے کچھ روز قبل رشتہ داری کے تنازعے پر قتل کیے گئے پولیس اہلکار محمد اسماعیل بروہی کے قتل میں ملوث ملزمان عاشق بلیدی اور راشد بلیدی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ مارکیٹ پولیس نے ملزم صالح کورائی کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، اشتہاری ملزم عرس جتوئی کو اور تھانہ دڑی پولیس نے روپوش ملزم سعید چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایسے مقدمات درج کیے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباس اور نعقد انعام بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :