شوکت بسرا پر حملے کو دوماہ گزرگئے ،ایف آئی آر میں نامزد ملزم سرعام دندناتے پھر رہے ہیں‘قمرزمان کائرہ
پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کروارہی ہے پھر پولیس کو کاروائی سے بھی روک دیتی ہے،پنجاب حکومت کی حرکتوں سے ہم مایوس ہو چکے ہیں،ان کی موجودگی میں منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی ،سانحہ ہارون آباد کی تفتیش کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے‘چوہدری منظوراحمداورشوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 20 مارچ 2017 22:11
(جاری ہے)
صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی حرکتوں سے ہم مایوس ہو چکے ہیں۔
ان کی موجودگی میں منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ہارون آباد کی تفتیش کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔تاکہ ذمہ داروں کو سزا دی جاسکے ۔ انہوں نے کہا ایف ائی آر میں نامزد ملزموں نے آسانی سے ضمانت کرالی ہے۔ اور کچھ بغیر ضمانت کے گھوم رہے ہیں۔پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اگر اس طرح کے قتل کا مقدمہ ہمارے کسی کارکن کے خلاف ہوتا تو اب تک وہ اس کے اہلخانہ بھی حوالات میں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ شوکت بسرا سے سکیورٹی بھی پنجاب حکومت نے واپس لے لی ہے۔ وہ ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھیں گے تو جگہ جگہ انہیں روکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف حکومتی انتقامی کاروائیاں اب بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو باعزت بری کردیا ہے۔ کیا کسی کے پاس ان کی ، کی گئی کردار کشی کا جواز ہے۔کیا جو کچھ ان کے ساتھ ہوا اس کی تلافی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر پارٹی رہنما شوکت بسرا سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے کہا کہ اگر مجھ پر کوئی نیا حملہ ہوا اور اگر مجھے قتل کردیا گیا تو اس کی ایف آئی آر براہ راست وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی شہباز شریف اور اعجاز الحق کے خلاف درج کی جائے۔ کیونکہ ان تینوں کی وجہ سے آج میری زندگی غیر محفوظ ہے۔ پولیس ان کے اشارے پر چل رہی ہے۔ الٹا ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔چوہدری منظور احمد نے کہا کہ ماڈل ٹان فائرنگ کیس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو ذائل کرنے کے لیے شریف برادران نے جعلی جے آئی ٹی بنوا کر اپنی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کو چھپا لیا ۔ انہوں نے کہا ہمیں پنجاب حکومت پر قطعا کوئی اعتماد نہیں رہا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شوکت بسرا پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر ہائی کورٹ اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن بنائے اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کے ذریعے حملہ آوروں کو سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.