حساس اداروںکی کاروائی، حضرو اور ٹیکسلا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،فضل اللہ گروپ کی3 دہشت گرد گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) حساس اداروں نے کاروائی کر کے حضرو اور ٹیکسلا کے علاقے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فضل اللہ گروپ کی3 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

پیر کونجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے حضرو اور ٹیکسلا کے علاقوں سے فضل اللہ گروپ کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا منصوبہ بنا دیا ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ، دہشت گرد روالپنڈی اور اسلام آباد میں کاروائی کے لئے جمع ہو رہے تھے ۔گرفتار ہونے والوں میں اعظم خان ، ریاض خان اور بصیح اللہ محسود شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :