اوور لو ڈ نگ اور غیر قا نو نی ایل پی جی سلنڈرو ں والی گاڑیوں کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن ،20گاڑیاں بند،50ہزار جرمانہ

پیر 20 مارچ 2017 23:10

ملتان ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نادر چٹھہ کی ہدا یت پر سیکر ٹر ی ریجنل ٹرانسپو رٹ اتھا رٹی کاشف ڈو گر نے گزشتہ روز اوور لو ڈ نگ اور غیر قا نو نی ایل پی جی سلنڈرو ں کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن کر تے ہو ئے 20 سے زائد گا ڑیاں بند کر کے مالکا ن کو 50 ہزار سے زائد جر ما نہ عا ئد کر دیا۔اس موقع پر 10 سے زائد گاڑیو ں کے سلنڈ ر موقع پر اتا ر لئے گئے اور سخت وارننگ بھی جا ری کی گئی ۔

سیکر ٹر ی آر ٹی اے کا شف ڈو گر نے گز شتہ روز شہر کے تما م دا خلی راستو ں کی نا کہ بند ی کر کے کمرشل گاڑ یو ں اور ٹر کوں وٹر یکٹر ٹرالیوں کا لو ڈ چیک کیا ۔جس پر قا نو ن کے خلا ف اوور لو ڈ نگ کر نے پر بھا ری جرما نے عا ئد کئے گئے اور سا ما ن بھی ضبط کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سیکر ٹر ی آ رٹی اے کاشف ڈو گر نے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر ملتا ن کی ہد ایت پر انسا نی جا نو ں کے تحفظ اورسٹر کو ں کو ٹو ٹ پھو ٹ سے بچا نے کیلئے اوورلو ڈ نگ کے خلا ف روزا نہ کریک ڈائو ن کیا جا ئے گا ۔

انہو ںنے کہا کہ گاڑیو ں میں غیر قانو نی طو ر پر رکھے گئے سلنڈ ر وں کی وجہ سے حاد ثا ت میں اضا فہ ہورہا ہے ۔ضلعی انتظا میہ جلدہی ان سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف جامع منصو بہ بند ی کے تحت کر یک ڈا ئو ن کر ے گی ۔ واضح رہے کہ ٹیمو ں نے وہاڑی روڈ،چوک نا گ شا ہ اور شیر شا ہ با ئی پاس پر کارروا ئی کی ۔

متعلقہ عنوان :