عراق ، کار بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک ، 45 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

دھماکہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے امل کے تجارتی علاقے میں کیا گیا جہاں بسنے والے عراقی شہریوں کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے،حکام

پیر 20 مارچ 2017 23:40

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میںخودکش کار بم دھماکے کے نتیجے 25 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں بغداد کے جنوب مغربی علاقے امل کے تجارتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بسنے والے عراقی شہریوں کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا رہا ہے ۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم شدت پسند تنظیم داعش بغداد میں اس سے قبل ہونے والے دھماکوں میں ملوث رہی ہے ۔ یاد رہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز اکتوبر کے بعد سے دوسرے بڑے شہر موصل میں داعش کے خلاف برسرپیکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :