حکومت پنجاب کی طرف سے ترقیاتی اورفلاحی شعبوں میں فنڈز کو درست اوردانشمندانہ انداز میں بروئے کار لایا جارہا ہے، صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں کا امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
منگل 21 مارچ 2017 00:21
(جاری ہے)
چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی نذیر حسین باجوہ،صدر بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوشنز/نائب صدر چیمبر آف کامرس انجینئر احمد حسن،ایریا مینجر ملک محمدرفیق،وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا ذوالفقار،سابق وائس چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی رانا منورودیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔
صوبائی وزیر قانون نے مختلف پیشہ وارانہ فنون میں تربیت حاصل کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے خاندان کی خوشحالی اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خود اعتمادی اور ہمت کے ساتھ روزگار شروع کرکے خوب محنت کریں اور آئندہ امداد دینے والوں کی صف میں کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیراہے جن کے ذریعے مستحق اور محروم طبقات کی فلاح وبہبود اورمعاشی بحالی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے تاریخی اور انقلابی قدم ’’پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ‘‘ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طالب علم مستفید ہورہے ہیں اور اب کوئی ذہین اور مستحق طالب علم معاشی مجبوری کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے دانش سکولوں کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ان سکولوں کا معیار ایچی سن سمیت ٹاپ کلاس تعلیمی اداروں سے کم نہیں جہاں پر غریب اور محنت کشوں کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جو علم پر دسترس حاصل کرکے ملک کی تقدیر سنواریں گے۔انہوں نے امدادی چیکس حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی مزید کامیابی اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے لئے وسائل کی فراہمی انکا حق ہے جسے ان تک عزت واحترام اور باوقارطریقے سے پہنچایا گیا ہے جس کے لئے ضلعی زکوة کمیٹی کی خدمات و کارکردگی قابل ستائش ہے۔قبل ازیں چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی نذیر حسین باجوہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زکوة فنڈز کے تحت فلاحی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوشنز کے فارغ التحصیل ہنر مند نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے عوامی خدمت اور فلاح وبہبود کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی فلاحی سوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے سہاروں کو سہارا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے پروگرام سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان فیض یاب ہورہے ہیں جو اپنے ہنر سے خوشحالی کی منزل پائیں گے۔صدر بورڈ آف مینجمنٹ انجینئر احمد حسن نے نوجوانوں کو مختلف فنون سے آراستہ کرنے کے لئے اقدام کو موجودہ حکومت کا شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان انقلابی وتاریخی اقدامات کی بدولت نہ صرف بے روزگاری کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ ایک باصلاحیت وہنرمند قوم پروان چڑھے گی۔انہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیااور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ فنون میں جدت قابل تحسین اقدام ہے جس کا سہراموجودہ حکومت کے سر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.