یورپ میں مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے اجلاس

منگل 21 مارچ 2017 10:31

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اٹلی میں یورپ کی جانب غیر قانونی ہجرت روکنے کے لیے یورپی اور شمالی افریقی ممالک کا ایک اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اجلاس میں لیبیا کی یونٹی حکومت کے وزیر اعظم فائز سراج سمیت الجزائر اور تیونس کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ جب کہ اٹلی سمیت مہاجرین کے بحران سے متاثرہ 8 یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ بھی اس میں موجود ہیں۔ اس دوران لیبیا اور بحیرہ ایجیئن کے ذریعے یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :