نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا اردوان کو انتباہ

منگل 21 مارچ 2017 10:31

نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا اردوان کو انتباہ
جرمن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خبرادار کیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انجیلا مرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کرنے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کا یہ حق ہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نطر رکھ کر ضروری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔جرمن چانسلر کے مطابق ان کے ملک میں ترک سیاست دانوں کو عوامی سطح پر آنے کی اجازت دینے کے لیے جرمنی کے قانون کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

مرکل نے کہا کہ اگر ترک صدر نے اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جرمنی کے کئی شہروں میں اپنے حامی ترک شہریوں کی ریفرنڈم کے تناظر میں منعقد کی جانے والی ریلیوں کو روکنے پر شدید تنقید کی تھی اور اسے نازی دور کے اقدام سے تشبیہ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :