ابو ظہبی میںحقوق انسانی کا سرگرم کارکن گرفتار، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا رہائی کا مطالبہ

منگل 21 مارچ 2017 10:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک معروف سرگرم کارکن کے اپارٹمنٹ کی تفصیلی تلاشی لی گئی جس کے بعد اٴْنھیں زیر حراست لیا گیا ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ احمد منصور کو پیر کو اجمان کی امارات میں حراست میں لیا گیا، جس سے ایک رات قبل 12 سکیورٹی اہل کاروں نے اٴْن کے گھر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے منصور کے الیکٹرونک آلات اپنے قبضے میں لیے اور اٴْن کی اہلیہ کو یہ نہیں بتایا کہ اٴْنھیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے جن میں ایمنسٹی شامل ہے اٴْن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔منصور کو گذشتہ سال مارٹن انلس کا مشہور ایوارڈ عطا کیا گیا تھا، جنھوں نے بلا جواز گرفتاریوں، اذیت ناک واقعات پر تشویش اور متحدہ عرب امارات میں عدالت کی آزادی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :