عراق جنگ کے تناظر میں بنی فلم’’سینڈ کیسل‘‘ 21اپریل کو ریلیز ہو گی

اداکار نکولس ہولٹ اور ہنری کاوِل نے فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں

منگل 21 مارچ 2017 11:58

عراق جنگ کے تناظر میں بنی فلم’’سینڈ کیسل‘‘ 21اپریل کو ریلیز ہو گی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) 2003ء کا عراق، امریکا اور اتحادی ملکوں کی دہشتگردوں کے خلاف جنگ، یہ ہے سچے واقعات پر بنی فلم ’’ سینڈ کیسل ‘‘ کی کہانی۔

(جاری ہے)

فلم میں ایک برطانوی فوجی کو ایک گاؤں کے باسیوں کو بچانے کا کام سونپا گیا۔ فلم کی کہانی مصنف کرس روزنر نے لکھی ہے جو جنگ کے دوران عراق میں تھے۔ اداکار نکولس ہولٹ اور ہنری کاوِل نے فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔سچے واقعات پر بنائی گئی فلم 21اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :