افغانستان میں ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے نائب گورنرسمیت 50 سے زائد عسکریت پسند ہلاک

منگل 21 مارچ 2017 11:58

افغانستان میں ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) افغانستان میں ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے نائب گورنرسمیت 50سے زائد عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون حملوں میں چارکمانڈروں سمیت 33عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایک ڈرون حملہ تنگی ایریا میں کیا گیا جس میں 27جنگجو مارے گئے۔

ان میں دو معروف کمانڈربھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب جنگجو اپنے ایک ساتھی کی نمازجنازہ اداکررہے تھے۔صوبہ کپیسا میں افغان فورسز کی بمباری میں طالبان کے نائب صوبائی گورنر سمیت 9عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔افغان فوج کے مطابق اس علاقے میں طالبان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔شمالی صوبہ جوزجان میںسیکیورٹی فورسز نے داعش کے 8جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔صوبہ لوگر میں ایک جھڑپ میں تین طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔اسی طرح لغمان میں ایک فضائی حملے میں متعدد جنگجووں کی ہلاکت کی کا دعویٰ کیا گیاہے۔یہ حملہ لغمان کے علاقہ علینگر میں کیا گیا۔