کوریا کا ایکسپورٹ امپورٹ بینک اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لئے 76ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

منگل 21 مارچ 2017 12:00

کوریا کا ایکسپورٹ امپورٹ بینک اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لئے کوریا کا ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) 76ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو قرضے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب یہاں وزارت خزانہ میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ‘ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ‘ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق محمود پاشا‘ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان بشیر ‘ کوریا کے سفیر سیوڈونگ گو اور ایگزم بینک کوریا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ینگ ہون چنگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق محمود پاشا اور ایگزم بینک کوریا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ینگ ہون چنگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔