نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا ترکی کو انتباہ

صدرایردوآن اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے،بیان

منگل 21 مارچ 2017 12:08

نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا ترکی کو انتباہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترک صدر رجب طیب ادوغان کو خبرادار کیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ اگر ترک صدر نے اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے۔ میرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کا یہ حق ہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نطر رکھ کر ضروری اقدامات کرے۔جرمن چانسلر نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔جرمن چانسلر کے مطابق ان کے ملک میں ترک سیاست دانوں کو عوامی سطح پر آنے کی اجازت دینے کے لیے جرمنی کے قانون کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :