عراق،بغداد میں کار بم دھماکا،23افراد جاں بحق،45زخمی

داعش نے موصل سے پولیس کرنل اور آٹھ افسروں کو اغوا کرلیا،نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 21 مارچ 2017 12:08

عراق،بغداد میں کار بم دھماکا،23افراد جاں بحق،45زخمی
موصل/بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 23افرادہلاک جبکہ 45زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، مصروف گلی میں دھماکا ہونے کے باعث خاصا مالی نقصان بھی ہوا ،ادھر داعش نے موصل سے پولیس کرنل اور آٹھ افسروں کو اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق عراقی پولیس نے گزشتہ روز بتایاکہ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی ضلع امل میں ہونیوالے کار بم دھماکے میں پینتالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مصروف گلی میں دھماکا ہونے کے باعث خاصا مالی نقصان بھی ہوا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر موصل میں داعش نے عراقی پولیس کے کرنل سمیت نو پولیس افسران کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔