Live Updates

جنرل (ر) پرویز مشرف نے عمران خان کے موقف کی حمایت کر دی، حکومت کو بڑھکیاں نہ مارنے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 12:20

جنرل (ر) پرویز مشرف نے عمران خان کے موقف کی حمایت کر دی، حکومت کو بڑھکیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پی ایس ایل کے فائنل کو لے کر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے موقف کی حمایت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں پُر امن طریقے سے انجام پایا جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن اس پر یہ کہنا کہ ہم نے دہشتگردی کو شکست دے دی ہے، غلط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے سراسر بڑھکیاں مار رہے ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے پاک فوج کے دستوں کو تعینات کیا گیا، اسکول بند کیے گئے ، شاپنگ سینٹرز بند کیے گئے، اس سے ملک میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہی تاثر گیا ہو گا کہ یہاں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر ہی اتنے سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ بڑھکیاں مارنا چھوڑے۔

دہشتگردی کو شکست تب ہی ملے گی جب غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور میچز لاہور کے علاوہ کراچی میں بھی پُر امن طریقے سے منعقد کیے جا سکیں گے۔ خیالر ہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت نے آس پاس کی عمارتوں کو بند کر کے اور سکیورٹی کو ہائی پروفائل بنا کر کوئی کارنامہ نہیں کیا بلکہ اتنی سکیورٹی میں تو کہیں بھی میچ کروایا جا سکتا ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :