محمود عباس کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ فلسطین پر بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 12:36

محمود عباس کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے ..
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز اپنے دورہ مصر کے دوران اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ فلسطین کے حل بارے بات چیت کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ کے الاتحادیہ محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے تنازعہ فلسطین کے حل کے لیے پیش کیے گئے امن فارمولے کو اس مسئلے کے حل کی اساس ماننا ہوگا کیونکہ عرب ممالک کی طرف سے تنازعہ فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولہ تنازعہ کاجامع اور منصفانہ حل کا ضامن بن سکتا ہے۔فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نے السیسی سے ملاقات کے دوران مصری حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حل کرنے کا مطالبہ کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مصری حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مصری صدر نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ماہ اپریل کو دورہ امریکا کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔

متعلقہ عنوان :