ڈونلڈ ٹرمپ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔امریکی صدر عراق کو ایک جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں،عراقی وزیر اعظم

منگل 21 مارچ 2017 12:41

ڈونلڈ ٹرمپ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی جس میں داعش کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا امر یکی حکام کے مطا بق وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔ حیدرالعبادی نے سفری پابندیاں اٴْٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اہم ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب موصل میں امریکی حمایت سے داعش کے خلاف فوجی آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے، عراق کی اقصادی امداد میں اضافے اور داعش کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی برادری کی تمام تر توجہ اس وقت داعش کو کچلنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ آسان نہیں مگر اسے نہایت احتیاط کے ساتھ لڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت ملک میں سیاسی استحکام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے جامع اصلاحات کے لیے کوشاں ہے۔ ہم عراق کو ایک جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ داعش کے خلاف جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :