نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا اردگا ن کو انتباہ

ترک صدر نے اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے، انجیلا مر کل

منگل 21 مارچ 2017 12:41

نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا اردگا ن کو انتباہ
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مر کل نے ترک صدر رجب طیب ادوغان کو خبرادار کیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریںاگر ترک صدر نے اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی کے کئی شہروں میں اپنے حامی ترک شہریوں کی ریلیوں کو روکے جانے پر شدید تنقید کی تھی اور اسے نازی دور کے اقدام سے تشبیہ دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جرمن سفیر کو ترک وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میںمر کل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کا یہ حق ہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نطر رکھ کر ضروری اقدامات کرے۔جرمن چانسلر نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔جرمن چانسلر کے مطابق ان کے ملک میں ترک سیاست دانوں کو عوامی سطح پر آنے کی اجازت دینے کے لیے جرمنی کے قانون کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :