پارٹی کو عروج پر لے جا کر کسی ینگ کے حوالے کر نے کا خواب ہے ، مصطفیٰ کمال

ہر سیاستدان برا نہیں ہوتا کچھ سیاستدان اچھے بھی ہوتے ہیں ،گانا گانے کے لئے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو بلایا جائے کیونکہ مجھے گانا اور ڈانس نہیں آتا، مارننگ شو میں اظہا ر خیال

منگل 21 مارچ 2017 12:42

پارٹی کو عروج پر لے جا کر کسی ینگ کے حوالے کر نے کا خواب ہے ، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گانا گانے کے لئے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو بلایا جائے کیونکہ مجھے گانا اور ڈانس نہیں آتا ہے ۔ خواب ہے کہ پارٹی کو عروج پر لے جا کر کسی ینگ کے حوالے کر دوں جو کہ قوم اور ملک کا درد سمجھتا ہو ۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایک مارننگ شو میں کیا ۔

(جاری ہے)

ان سے جب گانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے براہ راست ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے نام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کو ڈانس کے لئے بلایا جائے کیونکہ مجھے ڈانس اور گانا نہیں آتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پارٹی کو عروج پر لے جا کر کسی ینگ کو پارٹی کا چیئرمین بنا دوں جو کہ پورے ملک اور قوم کے درد کو اپنا درد سمجھ کر خدمت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاستدان برا نہیں ہوتا کچھ سیاستدان اچھے بھی ہوتے ہیں جن میں ملک کی خاطر کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سی دوشیزائوں کے ساتھ محبتیں کی ہیں لیکن پہلی محبت سے ہی شادی کر لی ۔ جو کہ پہلی اور آخری بیوی ہے ۔