امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، حیدرالعبادی نے سفری پابندیاں اٹھانے پر شکریہ ادا کیا

منگل 21 مارچ 2017 12:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماں نے داعش کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔ حیدرالعبادی نے سفری پابندیاں اٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اہم ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب موصل میں امریکی حمایت سے داعش کے خلاف فوجی آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :