سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی قوم کے مجرم ہیں ،ْ تاحیات پابندی لگانی چاہئے ،ْشاہد آفریدی

ْسلمان بٹ 20کروڑ عوام کے کپتان تھے انہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ غداری کی ہے ،ْانٹرویو

منگل 21 مارچ 2017 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ بہت بڑا جرم ہے اس کے سدباب کیلئے مجرم کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے ،ْسلمان بٹ 20کروڑ عوام کے کپتان تھے انہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ پر 5سال کی سزا کافی نہیں۔

اگر ایک مثال بنادی جاتی تو کوئی کھلاڑی یہ حرکت نہ کرتا۔ کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی ہے کہ انھوں نے رابطوں کانہیں بتایا۔

(جاری ہے)

ان لڑکوں کی وجہ سے ہم پر ایسے نظر رکھی جاتی جیسے ہم سب قصور وار ہیں۔ 2010کے بعدکرکٹ ٹیم کی جو حالت کردی گئی تھی سوچا بھی نہیں جاسکتا۔سپاٹ فکسنگ کرنے والے لڑکوں کی وجہ سے ہمارے اوپر کرفیو لگادیا گیا تھا اور ہماری ہر ایک حرکت نوٹ کی جاتی تھی، ہم نے وہ وقت بہت ہی مشکل گزارا ہے۔کرکٹ کمرشل ہونے کی وجہ حلال طریقے سے کروڑوں کمائے جا سکتے ہیں ۔ تعلیم یافتہ اور ناخواندہ دونوں قسم کے کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ سپاٹ فکسنگ سے پڑھائی کا تعلق نہیں گھر کی تعلیم سب سے اہم ہوتی ہے والدین اپنے بچوں کی تربیت کا درست طریقہ اختیا رکریں ۔

متعلقہ عنوان :