جرمن خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا گولن تنظیم سے متعلق بیان مضحکہ خیز اور بچکانہ ہے ، ترک وزیراعظم

ساری دنیا جان گئی مگرجرمن موصوف غالبا فتح اللہ گولن تنظیم کے بارے میں واقفیت سے کافی دور ہیں اور لگتا ہے کہ وہ خوابوں کی دنیا میں بسیرا کیے ہوئے ہیں، ترکی اپنی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑنا بخوبی جانتا ہے،بن علی یلدرم کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 21 مارچ 2017 13:17

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا گولن تنظیم سے متعلق بیان مضحکہ خیز اور بچکانہ ہے ، لگتا ہے کہ وہ خوابوں کی دنیا کے اسیر ہیں، ترکی اپنی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑنا بخوبی جانتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع ارزنجان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ جرمن خفیہ ایجنسی کا سربراہ کا 15 جولائی 2016 کے واقعات سے متعلق بیان مضحکہ خیز اور بچکانہ ہے ۔

(جاری ہے)

جرمن خفیہ خبر رساں ایجنسی کے سربراہ برونو کاہل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 15 جولائی کی شب ترکی میں بغاوت کی کوشش میں ملوث فتح اللہ گولن تنظیم ملوث نہیں تھی ۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا جان گئی ہے مگرجرمن موصوف غالبا فتح اللہ گولن تنظیم کے بارے میں واقفیت سے کافی دور ہیں اور لگتا ہے کہ وہ خوابوں کی دنیا میں بسیرا کیے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے وائی پی جی کو روسی اور امریکی تعاون حاصل ہونے کے بارے میں کہا کہ یہ تنظیم پی کیکے کی ذیلی شاخ اور دہشت گردی میں ملوث ہے جن سے قطع تعلقی میں ہی عافیت پائی جاتی ہے مگر یہ کہنا ضروری ہے کہ ترکی، اپنی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑنا بخوبی جانتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :