فرانس ،ڈونرز کانفرنس میں تباہی کے خطرے سے دوچار ثقافتی نوادرات کی حفاظت کیلئی70ملین یورو جمع

منگل 21 مارچ 2017 13:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) فرانس میں ہونے والی ایک ڈونرز کانفرنس میں تباہی کے خطرے سے دوچار ثقافتی نوادرات کی حفاظت کے لیے تقریبا ستر ملین یورو اکٹھے کرلیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والی ایک ڈونرز کانفرنس میں تباہی کے خطرے سے دوچار ثقافتی نوادرات کی حفاظت کے لیے تقریبا ستر ملین یورو اکٹھے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان رقوم کی فراہمی کی یقین دہانی سات ملکوں اور فنی شاہکار جمع کرنے والی ایک امریکی شخصیت کی جانب سے کرائی گئی ہے۔ فرانس اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے شروع کیے جانے والے پروگرام کا مقصد بقا کے خطرے سے دوچار یا تباہ شدہ ثقافتی ورثے کو بچانا یا پھر سے انہیں اصل حالت میں بحال کرنا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ جیسے دہشت گرد گروپوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد مرتبہ انتہائی زیادہ قدر و قیمت کے حامل ثقافتی ورثے کو تباہ کیا یا نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :