میکسیکومیں ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 مارچ 2017 13:20

میکسیکوسٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) میکسیکو کے شہریوں نے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے شہریوں خاص طورپر کلیسا کے عہدیداروں اور پادریوں نے تیخوانا شہر میں ایک مظاہرہ کر کے امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں پر شدید احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مہاجروں کے خلاف پالیسی نے مہاجروں کے اہل خانہ کے درمیان دوریاں پیدا کر دی ہیں اور بہت سے کنبے تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔تیخوانا کلیسا کے اسقف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ وہ مہاجروں اور تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :