ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں دفتر دیا جائے گا

منگل 21 مارچ 2017 13:23

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) امریکی انتظامیہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا کو وائٹ ہاؤس میں ایک دفتر دیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایوانکا ٹرمپ امریکی انتظامیہ کے مرکز ویسٹ ونگ میں کام کریں گی تاہم ان کے عہدے کا کوئی سرکاری نام نہیں ہو گا اور نہ ہی انھیں اس کی تنخواہ ملے گی۔

(جاری ہے)

اس عہدے کی رو سے 35 سالہ ایوانکا کو خفیہ معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔امریکی اخبار پولیٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایوانکا صدر ٹرمپ کو متنوع امور پر مشاورت فراہم کریں گی۔ایوانکا ایک فیشن برانڈ کی مالک ہیں۔ ان کے خاوند جیرڈ کشنر پہلے ہی صدر ٹرمپ کے اعلیٰ سطح کے مشیر ہیں۔بعض حلقوں نے اس جوڑے کے امریکی صدر پر اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے مفادات کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :