متحدہ عرب امارات میں” لیبر بین “سے استثنیٰ کے کچھ اصول

منگل 21 مارچ 2017 13:35

متحدہ عرب امارات میں” لیبر بین “سے استثنیٰ کے کچھ اصول
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2017ء) :متحد ہ عرب امارات میں اگر کوئی شخص اپنی نوکری کنٹریکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی چھوڑ دے تو یہاں کے قانون کے مطابق اس پر کچھ عرصے کا لیبر بین لاگو ہوسکتا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق تاہم آئین کے آرٹیکل 117 (1) کے مطابق اس بین سے بچا بھی جا سکتا ہے،” مالک اور ملازم ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کرسکتے ہیں اگر ان کے پاس اس کو ختم کرنے کی وجہ موجود ہو۔

تاہم اس ایک مہینہ قبل دوسری پارٹی کو نوٹس دینا لازمی ہوگا“۔چونکہ آپ نے ایک سال کا کنٹریکٹ مکمل نہیں کیا ہے تو آپ پر وزارت لیبر کی جانب سے ایک ماہ کا بین لاگو ہوسکتا ہے۔تاہم اگر آپ کے نئے باس کوشش کریں اور وزارت لیبر کو بتائیں کے آپ کو مناسب تنخواہ دی جارہی ہے تو اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت لیبر ان ملازمین کواس صورت میں کام کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

”اگر ملازم اپنی نئی ملازمت وزارت کے دیئے گئے پہلے پیشہ وارانہ درجے ، پھر دوسرے ، اور پھر تیسرے درجے کے قوانین کے مطابق شروع کرے۔ ‘‘تاہم اس کی نئی تنخواہ پہلے پیشہ وارانہ درجے میں 12,000 درہم، دوسرے درجے میں7,000 درہم اور تیسرے درجے میں5,000درہم سے کم نہ ہو۔اگر ان شرائط کی پیروی کی جائے تو یقیناً کوئی شخص لیبر بین سے محفوظ رہ سکتا ہے۔