سعودی دارالحکومت ریاض میں جدید طبی مرکزکا افتتاح

منگل 21 مارچ 2017 13:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الرابیاہ نے دارالحکومت ریاض میں صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے اوراس شعبہ میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے جدید مرکز کا افتتاح کر دیا ۔ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت نے اس شعبے میں تعاون پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سعودی عرب میں مقیم افراد مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت کی طرف سے سنٹر کا افتتاح صحت اور علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر کرنے اور خدمات کو عملی طور پر متحرک کرنے کی طرف پہلا قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے متعلقہ حکام کے تعاون سے طبی خامیوں کی ایک قومی رجسٹری اور سنگین طبی غلطیوں کے لئے ایک قومی رپورٹنگ نظام قائم کیا جائے گا اور مقاصد کے حصول اورسعودی عرب اور مختلف ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے مقامی ،علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ماہرین کا تبادلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :