عالمی یوم جنگلات ،وزیراعظم کی ہدایات پر صوبوں ،ْ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گرین پاکستان فنڈز کی 553 ملین روپے کی پہلی قسط جاری

منگل 21 مارچ 2017 14:33

عالمی یوم جنگلات ،وزیراعظم کی ہدایات پر صوبوں ،ْ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر عالمی یوم جنگلات کے موقع پر صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گرین پاکستان فنڈز کی 553 ملین روپے مالیت کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فنڈ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات دور کرنے کیلئے پاکستان کے بارے میں جنگلات کیلئے بروئے کار لایا جائیگا۔ گرین پاکستان فنڈز وزیراعظم کی طرف سے کسی ترجیح کے بغیر تمام صوبوں کیلئے منظور کیا گیا ہے