جس طرح کرنل نسیم مرحوم نے نافرمانی کی بنیاد پر وقاص نسیم کا گھر میں داخلہ بند کیاہوا تھا اسی طرح جماعت اسلامی اس ناخلف انسان کو حلقہ وسطی باغ میں داخلہ بن کردے گی

جماعت اسلامی کے رہنمائوںصوبیدار میجر لطیف،صوبیدار ریاض ‘راجہ حمزہ اور راجہ کبیر کا اجلا س سے خطاب

منگل 21 مارچ 2017 14:39

غنی آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے رہنمائوںصوبیدار میجر لطیف،صوبیدار ریاض ،راجہ حمزہ اور راجہ کبیر نے اپنے مشترکہ طور پرکہا ہے کہ جس طرح کرنل نسیم مرحوم نے نافرمانی کی بنیاد پر وقاص نسیم کا گھر میں داخلہ بند کیاہوا تھا سی طرح جماعت اسلامی اس ناخلف انسان کو حلقہ وسطی باغ میں داخلہ بن کردے گی،ان خیالات کااظہارانھوںنے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے مشترکہ طورپر کہاکہ عبدالرشید ترابی پوری امت کا قائد ہے ،آزاد کشمیرکی ٹاپ کی لیڈرشپ میں اس وقت واحد قیادت ہیںجو کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح کی بات کررہے ہیں،نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،وقاص نسیم پہلے اپنے گھر میں داخل ہوکر دیکھاپھر کسی پر تنقید کرے،وقاص نسیم جعلی کیپٹن لکھتا ہے اس کا بھی نوٹس لیاجاناچاہیے،وقاص کی کرتوں سے کون واقف نہیں ہے،اگر اس نے زبان کو لگام نہ دی تو زبان کھنچ لیںگے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ وقاص نسیم چند دنوںکے لیے یہاں آتا ہے اور کوئی شریف آدمی ا س کو گھرنہیں لے جاتا یہاں تک کہ اس کے تایا اور چاچا بھی اس کو گھر میں آنے کی اجازت نہیں دیتے ایسے فرد کو غیرت ہوتو ڈوب مرنا چاہیے،وہ لوگوں کی نمائدگی کرے گا جو اپنے گھر میں داخل نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :