لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا لیاری کے بچوں کے لئے پیغام

رونالڈینو کی رواں سال مئی میں آمد متوقع ہے جس کی انہوں نے پیشگی خبر لیاری کے بچوں کو بھی دے دی

منگل 21 مارچ 2017 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو نے پاکستان آنے کی تیاریاں تیز کردی ، اسٹار فٹ بالر نے کراچی آمد سے قبل لیاری کے بچوں کے نام پیار بھرا پیغام بھیج دیا۔

(جاری ہے)

برازیل کے مایہ ناز فٹبالر رونالڈینیو کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد فٹبال شائقین ہی بیتاب نہیں ، وہ خود بھی کافی بے چین ہیں۔رونالڈینیو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "مجھے تم سے پیار ہے اور جلد ملاقات ہو گی"،اسٹار فٹ بالر بوم بوم شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔رونالڈینیو جولائی میں پاکستان آئینگے ، وہ کراچی میں ہونے والی فٹ بال لیگ میں ان ایکشن ہونگے اور بچوں کو کھیل کے گر بھی سکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :