ہری پور شہر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں زور پکڑ گئیں

منگل 21 مارچ 2017 15:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ہری پور شہر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور کار لفٹنگ کی وارداتیں زور پکڑ گئیں، پے در پے وارداتوں کے بعد عوام میں شدید سخت خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس ضلع ہری پور میں امن وامان کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور شہر میں قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں ہری پور شہر کی چار گاڑیاں اور راہزنی سمیت کار لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کے باعث اہلیان علاقہ نے پولیس کی کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی آفس کے قریب جرائم پیشہ افراد دو گاڑیاں لے اڑے جبکہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے باہر سے دن دیہاڑے گاڑی چوری کر لی گئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہری پور شہر میں جرائم پیشہ افراد کی وارداتوں میں اضافے کا ڈی آئی جی ہزارہ نوٹس لیکر ضلع ہری پور میں پولیس کا عوام پر اعتماد بحال کروائیں اور حکومتی رٹ کو نافذ کر کے جرائم پیشہ افراد سے معاشرہ کو پاک کرائیں۔

متعلقہ عنوان :