یوم پاکستان پر جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام

منگل 21 مارچ 2017 15:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے 23 مارچ کو جلال بابا آڈیٹوریم میں ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین یوم پاکستان کے حوالہ سے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو اور کوئز مقابلے ہوں گے جبکہ جوڈو کراٹے اور جمناسٹک کے مظاہرے بھی ہوں گے۔ اس موقع پر ہزارہ کے لوک فنکار راحیل عباس اور طارق ہزاروی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔