یونانی پولیس حکام نے یورپ کے مختلف ممالک کے حکام اور کاروباری اداروں کو بھیجے گئی 8 پارسل بم ناکارہ بنا دیئے

منگل 21 مارچ 2017 15:08

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) یونان کی پولیس نے یورپ کے مختلف ممالک کے حکام اور کاروباری اداروں کے پتوں پر بھیجے گئی 8 پارسل بم ناکارہ بنا دیئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک ڈاکخانے میں موجود یہ پارسل بم ناکارہ بنائیں ہیں۔

(جاری ہے)

یونانی پولیس کی طرف سے پارسل بموں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

گزشتہ ہفتے جرمنی کے وزیر خزانہ کے دفتر میں ایک خط بم بھیجا گیا تھا۔ یونانی عسکریت پسند گروپ کانسپیریسی سًیلز آف فائر نے جرمن وزیر خزانہ کے دفتر کو بھیجے گئے بم کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ پیرس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دفتر میں ایسے ہی بم کے دھماکے کے سبب ایک خاتون اہلکار زخمی بھی ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :