فرانس میں صدارتی انتخابات سے پہلے 5 اہم امیدواروں کے درمیان ٹی وی مباحثہ

منگل 21 مارچ 2017 15:08

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) فرانس میں صدارتی انتخابات سے تقریباً ایک مہینہ قبل 5 اہم ترین صدارتی امیدوار ٹیلی وژن پر اپنی پہلی بحث میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بحث میں مہاجرین اور سلامتی کی پالیسیوں کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔

(جاری ہے)

اس دوران آزاد امیدوار ایمانوئل ماکراں اور دائیں بازو کی عوامیت پسند خاتون رہنما مارین لے پًین کے درمیان بار بار سخت الفاظ کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

موجودہ غیر مقبول صدر فرانسوا اولاند کی جانشینی کی دوڑ میں یہی 2 رہنما یعنی سابق وزیر اقتصادیات ماکراں اور نیشنل فرنٹ کی خاتون سربراہ لے پًین سبقت لیے ہوئے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخابات 23 اپریل کو منعقد ہونا ہیں جس میں کسی امیدوار کی واضح برتری کے امکانات کم ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ماکراں سات مئی کو دوسرا انتخابی مرحلہ آسانی سے جیت لیں گے۔

متعلقہ عنوان :