وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کیخلاف تحقیقات مکمل کر کے ایف آئی آر درج کر لی

منگل 21 مارچ 2017 15:11

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا امتیاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کیخلاف تحقیقات مکمل کر کے ایف آئی آر درج کر لی ۔ایف آی اے نے ایف آئی آر بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز، اور کرپشن کی دفعہ 47(2)5 پی سی اے کے تحت درج کی۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق سابقہ چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ھوئے لاکھوں روپے نادرا فنڈ سے اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ھوئے خورد برد کیے ۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ چئیرمین امتیاز تاجور نے ناجائز طریقے سے بناء جانے والی رقم سے اپنے بچوں کی ویزہ فیس، صدقے کے بکرے، اور رشتے داروں کو مہنگے تحائف دلوائے۔

متعلقہ عنوان :