کچھ لوگ حکومت کی کامیابی اور سی پیک سے دنیا خوفزدہ ہے ،ْمریم اورنگزیب

منگل 21 مارچ 2017 15:11

کچھ لوگ حکومت کی کامیابی اور سی پیک سے دنیا خوفزدہ ہے ،ْمریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ، اتحاد اور یکجہتی کیساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ، سفر میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، تین سال میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ، سی پیک سے دنیا خوفزدہ ہے ، وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے یوم پاکستان کے حوالے سے تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افواج پاکستان اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مریم نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر صحت اور تعلیم کی تمام سہولتیں میسر ہوں ۔ تصویری نمائش کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آزادی پاکستان میں جن جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان پر خصوصی نشریات ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر چلائی جا رہی ہیں تاکہ پاکستان بننے کا جو سفر ہے اس کو پاکستان کے تمام شہری دیکھیں،انہوں نے کہاکہ سکولوں کے بچے اور تمام شعبہ زندگی کے لوگ اس تصویری نمائش سے تاریخ کا اندازہ لگا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں کو یہاں لانا چاہیے تاکہ ان کو اپنے آباواجداد کی قربانیوں کا پتا لگ سکے،انہوں نے کہاکہ تصویری نمائش میں تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے وہ پاکستان بنایا تھا جہاں تعلیم اور صحت اور تمام سہولتیں میسر ہوں، قائداعظم کا مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق والا پاکستان بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم سے وابستہ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج نے جس بہادری سے قربانیاں دی وہ بھی تصویری نمائش میں دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا جس طرح یوم پاکستان کو اجاگر کر رہا ہے میں انہیں مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے دہشتگردی سے پاک پاکستان بنا رہے ہیں۔