ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور نے اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کر دیا

منگل 21 مارچ 2017 15:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور نے اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے۔ دو ہفتہ قبل سابق انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کے اپنے ساتھ تعینات پی ایس او محمد اشفاق انور کو ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق انور آئی جی کی ریٹائرمنٹ تک ان کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہے۔ آئی جی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایبٹ آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :