سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر مقدمہ درج

امتیاز تاجور نے نادرا فنڈ سے لاکھوں روپے خرد برد کئے‘ نادرا کی شکایت پر ایف آئی اے نے انکوائری کی تھی

منگل 21 مارچ 2017 15:25

سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ایف آئی اے نے ڈپٹی چیئرمین نیب و سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر مقدمہ درج کرلیا‘ امتیاز تاجور نے نادرا فنڈ سے لاکھوں روپے خرد برد کئے‘ نادرا کی شکایت پر ایف آئی اے نے امتیاز تاجور کے خلاف انکوائری کی تھی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر مقدمہ درج کیا ۔

امتیاز تاجور نے قائم مقام چیئرمین نادرا کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نادرا کے فنڈ سے ذاتی استعمال کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ امتیاز تاجور نے ناجائز طریقے سے بنائی جانے والی رقم سے اپنے بچوں کی ویزہ فیس‘ صدقے کے بکرے اور رشتہ داروں کو مہنگے تحائف دلائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نادرا کی شکایت پر ایف آئی اے نے امتیاز تاجور کے خلاف انکوائری شروع کی تھی اور ان کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے۔ امتیاز تاجور کے ذمے نادرا کے 61لاکھ روپے واجب الادا تھے جو انہوں نے قائم مقام چیئرمین نادرا کی حیثیت سے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد پر خرچ کئے۔ تاہم دس لاکھ روپے امتیاز تاجور نے نادرا کو واپس کئے اور اب 51لاکھ روپے ان کے ذمے ہیں۔

متعلقہ عنوان :