Live Updates

وزیراعظم کے امیدوار نہیں ،غریب آدمی کا سوچ رہے ہیں،شیخ رشید

منگل 21 مارچ 2017 15:25

وزیراعظم کے امیدوار نہیں ،غریب آدمی کا سوچ رہے ہیں،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم کے امیدوار نہیں غریب آدمی کا سوچ رہے ہیں،عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی کے ہر احتجاج میں ان کے ساتھ ہیں،پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے،ہمیں پانامہ فیصلے کا انتظار ہے اگر وزیراعظم کہیں تو لال حویلی انہیں گفٹ کردیتا ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نندی پور پاورپراجیکٹ کا کیا ہوا ،صرف بسوں کے تماشے لگائے جارہے ہیں،200بسیں تو کوئی کمپنی بھی چلاسکتی ہے،اس وقت پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے،ہم وزیراعظم کے امیدوار نہیں غریب آدمی کا سوچ رہے ہیں،ہمیں پانامہ فیصلے کا انتظار ہے۔انہوں نے کہاکہ عمر کے اس حصے میں لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،ق لیگ،طاہر القادری سمیت 6جماعتوں سے رابطہ کیا ہے،عمران خان سے راولپنڈی کے حلقوں سے متعلق بات کی ہے،عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی کے ہر احتجاج میں ان کے ساتھ ہیں، اگر وزیراعظم کہیں تو لال حویلی انہیں گفٹ کردیتا ہوں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات